لاہور (یواین پی) فلم،ٹی وی واسٹیج کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کسی کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے اور ویسے بھی عام زندگی میں لوگ ہنسنا بھول گئے ہیں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طارق ٹیڈی نے کہا کہ موجودہ حالات میں میرے سمیت جو فنکار بھی لوگوں کو ہنسانے میں مصروف ہیں وہ عظیم کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک میری زندگی ہے لوگوں کو ہنساتا رہوں گا۔