گیم حکومت کے ہاتھ سے نکل چکی، پرویز اشرف

Published on March 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج کل سیاست میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،ان کے رویے سے پتہ چلتا ہے گیم انکے ہاتھ سے نکل چکی ہے، تحریک عدم اعتماد ایک آئینی اور جمہوری راستہ ہے، پارلیمان جو فیصلہ دے گا وہ سب کو قبول کرنا چاہیے،تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ ایوان کے اندر ہے،عمران خان کے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا مطلب ہے آپ ہار چکے ہیں، اگر آپ ڈی چوک میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو اپوزیشن اس کیلئے بھی تیارہے،وزیر اعظم گالیاں اور دھمکیاں نہ دیں ڈی چوک پر10 لاکھ افراد لانے کی بجائے پارلیمان میں 172 کا نمبر پورا کریں،آپ ملک کو انتشار کے حوالے کرنے جا رہے ہیں،آپ ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں،ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،آپ کسی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روک سکتے، ووٹ ڈالنے سے روکنا آئین سے غداری ہے،آپ اگر سپورٹس مین ہیں تو آپکو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفی دیکر گھر چلے جانا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسنیٹر پلوشہ خان، ذوالفقار علی بدر،سید سبط الحیدر بخاری،سعدیہ دانش اور نذیر ڈھوکی بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج کل سیاست میں بھونچال آیا ہوا ہے گرما گرمی ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، رویے ایسے بنا لیے ہیں جو حکومت کے شایان شان نہیں ہیں، ان کے چہروں سے ہوئیاں اڑ رہی ہیں،ان کے رویے سے پتہ چلتا ہے گیم انکے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog