سندھ حکومت نے پنجاب آنے والی گندم روک دی

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور(یواین پی)حکومت سندھ نے پنجاب جانے والی گندم سے بھری 70 سے زائد مال بردار گاڑیاں روک لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب جانے والی گندم روک لی ہے، اور پنجاب سے منسلک سرحدی اضلاع میں محکمہ خوراک کی عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرحدی اضلاع میں گندم سے لدی 70 سے زائد مال بردار گاڑیاں رات سے رکی ہوئی ہیں، جس کے باعث پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، سندھ سے آنے والی گندم کی قیمت پنجاب میں ایک روز قبل تک 2300 سے لے کر 2390 روپے فی من تھی، لیکن اب سندھ کی گندم رکنے سے مقامی گندم کی قیمتوں میں فی من 30 تا50 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy