دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ اور بھارتی چاول کی برآمد میں کمی ہو گئی ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی چاول کے معیار میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث پاکستانی باسمتی چاول جو اپنی خوشبو اور کوالٹی میں اعلیٰ مقام کا حامل ہے نے بہت جلد چاول برآمد کرنے والے ممالک میں نمایاں جگہ بنا لی ہے اور اگر یہی صورتحال جا ری رہی تو پاکستان دنیا بھر میں چاول برآمد کرنے والے صف اول کے ممالک کی فہرست میں آسکتا ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجما ن میاں جاوید اکرام نے بتایاکہ پھپھوند کش زرعی ادویات ٹرائی سائیکلازول، کاربینڈازم اور تھائیوفینیٹ میتھائل کو ترک کر نے سے پاکستانی چاول کی مانگ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں پیدا ہونیوالے چاول پر زہریلی ادویات کا استعمال کم سے کم کیا جا رہا ہے اسلئے اب پاکستان میں بھی اس حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ امر بھی انتہائی خوش آئند ہے کہ محکمہ زراعت نے کسانوں میں زرعی زہروں کے استعمال کے حوالے سے شعوری مہم شروع کر دی ہے جس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی چاول درآمد کرنے والی کمپنیوں نے بھی محکمہ زراعت کے اس اقدام کی تحسین کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ چاول ایک اہم نقد آور فصل ہے اسلئے یہ فصل ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی چاول کی زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ کر کے قیمتی زر مبادلہ کا حصول ممکن بنایا جا ئے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes