نارووال پولیس کا منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاو¿ن

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

نارووال(یو این پی)ڈی پی او نارووال کامران ممتاز کی قیادت میں نارووال پولیس کا منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شکر گڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چک امرو نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن میں 02بدنام زمانہ منشیات فروشوں سہیل اور وسیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 1کلو 20گرام چرس برآمد کر لی ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ شاہ غریب نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاو¿ن میں ملزم زاہد اقبال کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیاملزم کیخلا ف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال نے مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاو¿ن میں کیٹگری Bکے 02مجرم اشتہاریوں محمد اشرف کو مقدمہ 314/21بجرم 379ت پ اور ندیم کو مقدمہ 540/21بجرم 380ت پ میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا دوسری کاروائی میں 02ناجائز اسلحہ ہولڈرز ابو ذر اور صغیر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور برآمد کر لیے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes