صوفی اعجاز علی قادری کا سالانہ عرس مبارک 26 مارچ کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)حضرت صوفی فقیر سائیں اعجاز علی قادری کا سالانہ عرس مبارک 26 مارچ بروز ھفتہ دن دس بجے درگاھ عالیا نزد سرکٹ ھائوس مکلی میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس میں پورے پاکستان سے مشائع ، نعت خوان مرید، عقیدت مند بھرپور شرکت کرینگے لنگر کا خاص انتظام ہوگا صوفی ذوالفقار علی قادری تفصیلات کے مطابق خادم الفقراء پاکستان میمبر ویجلنس کمیٹی حکومت سندھ سرپرست اعلی ٹھٹھہ پے جے ای صوفی ذوالفقار علی قادری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 مارچ بروز ھفتہ 2022 درگاھ حضرت صوفی فقیر سائیں اعجاز علی قادری کا سالانہ عرس مبارک نزد سرکٹ ھائوس مکلی ٹھٹھہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نھایت عقیدت احترام سے منایا جائے گا عرس مبارک کی سیکورٹی کلئے ٹھٹھہ پولیس اور خادم الفقراء کے رضاکار اپنے ڈیوٹی سرانجام دینگے انہوں نے مزید کہا کہ عرس میں پورے پاکستان سے مشائع علماء مرید عقیدت مند صوفی ازم کے پیروکار فقیر بھرپور شرکت کر کہ عقیدت کے پھول نچاور کرینگے جبکہ عرس مبارک میں لنگر نیاز کا خاص انتظام کیا گیا ہے عرس مبارک کی تقریبات 26 مارچ صبح دس بجے شروع ہوگی اس سلسلے میں انتظامات اور دعوت نامہ کا سلسلہ جاری ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes