عدم اعتماد،وزیراعظم کی اسپیکرکو 21مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانیکی ہدایت

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانیکی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانیکی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں طلب کیا جائے گا، اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسمبلی ہال 21 مارچ کے اجلاس کے لیے تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题