ضمیر بیچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی نہیں روک سکتا،شاہ محمود قریشی

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمیر بیچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کا نہ جھنڈا ایک، نہ نظریہ اورنہ ہی ایجنڈا ایک ہے،اپوزیشن کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمیربیچنے والے ارکان اسمبلی کوکوئی نہیں روک سکتا،ہر منتخب نمائندے کو ووٹرز کا احساس ہوتا ہے،ہر منتخب نمائندہ محترم ہے وہ لاکھوں لوگوں کی نمایندگی کرتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جتنا نقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ دیکھنا ہے عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog