اوکاڑہ(یو این پی) ڈی پی او فیصل گلز ار کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلا ف گھیر ا تنگ کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات جیسے فعل قبیح سے محفوظ رکھنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور اختر خان نے کریک ڈاؤن جار ی کر رکھا ہے جس کے دوران پولیس نے چک 40ڈی چھاپہ مار اجہاں سے فخر حسین ولد شوکت کو گرفتار کرلیا گیا ملزم کے قبضہ سے آٹھ کلوچرس، موبائل فون اور کنڈا برآمد کرلیا گیا اسی طرح پولیس نے فخر ٹاؤن نزد اڈا صالحوال دوران چیکنگ کارنمبری ایل ای بی 9035سے سولہ کلو گرام چرس برآمد کر لی کار میں سوارامانت علی ولد جگا سکنہ ڈھامکے ضلع شیخو پورہ کو گرفتار کرلیا گیا اس کے ہمراہ اس کی بیوی شکیلہ اور دوسری خاتون شکیلہ زوجہ اکر م کوبھی گرفتار کیا گیا ملزمان نے کار کی ڈگی اور اپنے جسم کے مختلف حصوں میں چرس چھپائی ہوئی تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اس بڑی کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کوشاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلا ن کیا انہوں نے کہا کہ اختر خان کی مانند تما م افسران اور ملازمین منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھیں۔