اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور بھی نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے، جو مائنس ون کی سوچ رکھتے ہیں یا بات کرتے ہیں انکے لیے بلی کے خواب چھچھڑے۔