راولپنڈی؛ مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق ، 15 سے زائد زخمی

Published on March 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

راولپنڈی(یوا ین پی)راولپنڈی میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس تیزرفتاری کے باعث سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور کھائی میں جاگری۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور موٹر وے ایمبو لینسز نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题