اوکاڑہ خوفناک حادثہ چار زندگیاں نگل گیا

Published on March 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)اوکاڑہ نیشنل ہائی وے بائی پاس پر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر حادثے سے کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے 2 بچوں سمت 4 افراد جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔اوکاڑہ نیشنل ہائی وے بائی پاس پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر کارسے ٹکرا گئی حادثے سے کار میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد بری طرح جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ریسکیو کی جانب سے نعشوں کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا اور اس کار کے ساتھ مزید دو اور کاریں ٹکرائی اس خوفناک حادثے سے ہر آنکھ اشک بار دیکھائی دے رہی ہے پولیس کی جانب سے نعشوں کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری ہے۔حادثے میں ایک خاتون اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‎‎۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题