مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ساجد مہدی سلیم شاہ کی رہائش گاہ آمد

Published on March 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفد کے دیگر ارکان کا استقبال کیا
اسلام آباد/بوریوالا(یواین پی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم شاہ کی رہائش گاہ آمد سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے وفد کے دیگر ارکان کا استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عدم اعتماد میں اپنی شکست دیکھ کر غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں سندھ ہاوس پر حملہ اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے کپتان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کے خلاف بغاوت کر دی ہے اس صورتحال کو دیکھ کر وزراء اور معاون خصوصی حواص باختہ ہو کر اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کرکے گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں سندھ ہاوس پر حملہ وفاقی وزراء کے بیانات کے بعد ہوا ہے اور وہ ملک میں عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی پارلیمانی لیڈر مولا نا اسد محمود۔مولانا عبدالغفور حیدری سابق وفاقی وزیر اکرم درانی اور سینئر صحافی قاسم اقبال بھٹی بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes