شیخوپورہ (یواین پی)انسداد منشیات کے وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے،وزیراعظم پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی کو منا لیں گے،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کو اسلام آباد میں الگ الگ مقامات پر جلسے کرنے چا ہیں، ہفتہ کو ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ ایڈوازری کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں اعجاز شاہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے اراکین اسمبلی پی ٹی آئی کی قیادت اور عوام عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، 27مارچ کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے