اسلام آباد(یواین پی) بلاول بھٹو زرداری کی او آئی سی اجلاس روکنے کے لیے قومی اسمبلی ہال میں دھرنے کی دھمکی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کر لی جس کے تحت اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم اور اسپیکر سمیت دیگر وزرا نے آپس میں رابطہ کیا اور 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی۔وفاقی کابینہ ذرائع کے مطابق حکومت نے 21کی بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مطلب تحریک عدم اعتماد کا اجلاس او آئی سی کانفرنس کے بعد ہوگا۔ذرائع کے مطابق او آئی سی کے باعث قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع ہونے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلانا لازم ہے تاہم اجلاس کا ہونا لازم نہیں ہے۔