فائل کے چوری ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اپنے آفس ملازمین پراظہار برہمی
فاروق آباد(یو این پی) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب شیخوپورہ آفس سے کرپٹ این جی اوکے خلاف کرپشن انکوائری فائل چوری ہوگئی،فائل کے چوری ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اپنے آفس ملازمین پر برس پڑی،اہم انکوائری فائل فاروق آبادکے ایک مہنگے پرائیویٹ سکول اور این جی اوکی ہے جس نے یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے نام پر کروڑوں روپے کی سرکاری آراضی لے رکھی ہے۔ فاروق آبادکے درجنوں شہریوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت مال کو درخواست گزاری تھی، مقامی صحافی بابر علی بسراء نے اس کرپشن بد عنوانی لوٹ کھسوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے میڈیا پرہائی لائیٹ کر دیا چند ایک نام نہاداور جعلی صحافی اس این جی او کے پیسے کے سامنے گھٹنے ٹیک گئے لیکن پریس کلب کے صحافیوں چوہدری عدیل احمدورک،رانا نبیل عظمت،حاجی شہباز احمد اورشہر کی سماجی ادبی تنظیموں نے اس مافیا کا کھل کر مقابلہ کرنے کی ٹھان لی۔شہریوں کی درخواستوں پرڈی سی شیخوپورہ کے حکم سے تحقیقات انکوائری کی گئی جس میں درخواست گزاروں کا موقف درست اورتمام تر الزمات ثابت ہوگئے ڈی سی شیخوپورہ نے این جی اوکے زیر اہتمام اس معروف سکول کو شدید بے ضابطگیوں پر سرکاری تحویل میں لے لیا جائے اور تین ماہ کیلئے سرکاری ایڈمنسٹریٹر لگادیا جائے سمری تیار کروالی،اس انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد ہونا ابھی باقی تھا کہ اچانک سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شیخوپورہ آفس سے کرپشن انکوائری رپورٹ چوری کر لی گئی