فاروق آباد(یو این پی)تھانہ صدر فاروق آباد کے نواحی گاؤں ٹھٹہ علی میں دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائیوں کو قتل کر دیاتفصیلات کے مطابق فاروق آباد کے نواحی گاؤں ٹھٹہ علی میں دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے زمیندار نیامت علی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر نیامت علی کے 2 نوجوان بیٹے نوید اور سبطین قتل ہو گئے دونوں بھائیوں کو دو سال قبل قتل ہونے والے توقیر بھٹی کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر فائرنگ کر کے ہلاک کیاگیا تھانہ صدر پولیس نے 5 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں.