ہم پاکستان میں صاف ستھری کرپشن فری سیاست کی بنیاد ڈال رہے ہیں،حماد اظہر

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان اور پاکستان کے عوام ایک طرف کھڑے ہیں اور چوری کا پیسہ،چوری کا سرمایہ اور چند ضمیر فروشوں کے سوداگر ایک طرف کھڑے ہیں۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان اس وقت ایک اہم موڑ سے گذر رہاہے،پوری قوم یہ دیکھ رہی ہے کہ اپوزیشن ارکان پاکستان کوکرپشن،ضمیر فروشی، ہارس ٹریڈنگ،لوٹا کریسی کی طرف واپس دھکیل رہے ہیں اور ہم پاکستان میں ایک شفاف اور صاف ستھری کرپشن فری سیاست کی بنیاد ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ واضح رہے کہ جب فلور کراسنگ کا قانون پاس کیا گیاتھا تو انہی جماعتوں نے پا س کیا تھا اور اس وقت کے آئین سازوں کی نیت یہی تھی کہ جو عمل آج ہورہاہے ایسا نہ ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog