اسلام آباد(یواین پی)حکومت پاکستان نے ایئر مارشل محمد زاہد محمود کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا، ایئر مارشل محمد زاہد محمود کو ان کی خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری)سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ایئر مارشل محمد زاہد محمود نے اپریل 1987 میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی(پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ائیر مارشل محمد زاہد محمود ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (پرسنل)، ڈائریکٹر جنرل سی 4 آئی اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (پلانز) خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔