خانقاہ سلطان العاشقین میں سالانہ محفل میلادِ مصطفیٰ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کا انعقاد ہوا

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی) تحریک دعوتِ فقر کے زیرِ اہتمام مانگا منڈی کے نواحی علاقہ گاؤں رنگیل پور شریف میں واقع مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین میں سالانہ محفل میلادِ مصطفیٰ بسلسلہ یومِ منتقلی امانتِ الٰہیہ کا انعقاد ہوا محفل کی صدارت بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے کی۔ملکی وغیر ملکی ہزاروں مریدین اور عقیدت مند مرد وخواتین اس بابرکت محفل میں شریک ہو کر صحبتِ مرشد سے فیض یاب ہوئے۔ محفل کے اختتام پر بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیاگیا اور حاضرینِ محفل کی شاندار لنگر سے تواضع کی گئی۔ سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے شرکائے محفل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرماکر تصور اسمِ اعظم، ذکرِ ھْو اور مشق مرقوم وجودیہ عطا فرمائی۔ محفل میں شریک خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes