نارووال(یو این پی)ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقدہوا,اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرکوڈینگی سرویلینس اور کروناویکسی نیشن کی جاری خصوصی مہم کے حوالے سے متعلقہ افسران کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش۔ڈپٹی کمشنر میڈم صبااصغر نے محکمہ صحت کے افسران کوہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس پرپوری توجہ دیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ہفتہ وارڈینگی اور کروناویکسی نیشن کے حوالے سے جاری اقدامات کی کڑی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آو¿ٹ ڈور سرویلینس کو روزانہ کی بنیادپرجاری رکھاجائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ایف اینڈ پی)عمرفاروق,ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرنویدحیدر,سی او ضلع کونسل شہبازبشیرکیانی,ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ ماحولیات,زراعت سمیت ایجوکیشن، پاپولیشن، ہائر ایجوکیشن، سول ڈیفنس،سول ڈیفنس,ریسکیو1122 ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈاکٹرنویدحیدرنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوڈینگی سرویلینس اور کروناویکسی نیشن کے حوالے سےبتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈور ٹیموں کی طرف سے 65ہزار590گھر اور 74 آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار661 وزٹ کیے گئے اس کے علاوہ 1318ہاٹ سپاٹ سوفیصد چیک کیے گئے ہیں۔