عوام اور دوکانداروں سے اپیل ہے کہ پولی تھین بیگزکا استعمال ترک کردیں،احمد اشرف

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

نارووال(یو این پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمد اشرف نے کہا ہے کہ لاہورہائی کورٹ کے واضح حکم کی روشنی میں پنجاب بھر میں پولی تھین بیگزکے استعمال پرمکمل پابندی ہے,اس حوالے سے عدالت عالیہ کی احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات کی طرف سےڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغر کی سربراہی میں خصوصی مہم کاآغازکیاجاچکاہے,اس حوالے سے انسپکٹرزماحولیات احمد یاراور محمدنویداحمد پر مشتمل ٹیم تشکیل ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلہ میں خصوصی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ظفروال روڈ بائی پر گورمےبیکرز,طارق سویٹس,امبالہ بیکرز,میاں بیکرزوکریانہ سٹورودیگر دوکانات پرکاروائی کرکے 10من پولی تھین بیگزاپنے قبضے میں لے لیا,مزیداس حوالے سے 5دوکانداروں کونوٹس بھی جاری کیے گئے۔اے ڈی ماحولیات نے مزید کہاکہ پولی تھین بیگز کی روک تھام کے حوالے سے جاری مہم کے سلسلہ میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز,بیکرز,ہوٹلز,شاپنگ سنٹرزمالکان کونوٹس بھی مسلسل جاری کیے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes