ٹریزری آفس ٹھٹھہ میں کرپشن کا بازار گرم

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ)ٹریزری آفس ٹھٹھہ میں کرپشن کا بازار گرم باخبر ذرائع مطابق ٹریزری کے ملازم جائز کام کیلئے رشوت طلب کرنا روز کا معمول بن چکا ہے آڈیٹر سمیت ایجنٹ مافیا سرگرم ہر ماہ لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ ٹریزری محکمہ ٹھٹھہ ماضی میں کرپشن کا بدنام زمانہ رہا ہے جس میں جعلی بلوں کے ذریعے اربوں روپے کی مد میں کرپشن کے انکشافات سامنے آیا ہیں جس کی جانچ نیب سمیت اعلیٰ اداروں میں جاری ہے اس سلسلے میں ٹریزری محکمہ ٹھٹہ کے کچھ ملازمون کے اوپر انکوئری جاری ہے باخبر ذرائع خزانہ آفیس میں کرپٹ لوگوں نے کرپشن کا بازار گرم کردیا ہے پنیشن جی پی فنڈ سیلری بل یہاں تک کے سلپ بھی بغیر سفارش اور رشوت کے نہیں دی جاتی ہر ایک محکمے کیلئے آڈیٹر کھلے عام رشوت طلب کرنے لگے رشوت نہ دینے والوں کے جائز کام میں مختلف اعتراضات لگا کر ریٹائرڈ ملازمین کو دربدر کیا جاتا ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جو رشوت آڈیٹر اور ایجنٹ لیتے ہیں اس کا حصہ اوپر کی ٹیبل تک جاتا ہے جس کی وجہ سے کرپٹ لوگوں نے کھلے عام رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے بہت جلد ثبوت اور ناموں کے ساتھ ان کرپٹ لوگوں کو عوام کے سامنے ببےنقاب کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog