اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف کی ناراض رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ حلف اٹھاکر کہتی ہوں مجھے کسی نے رقم یا عہدے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔ وجیہہ قمر نے کہا کہ میں قرآن پا ک پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہوں کہ نہ کسی رقم اور نہ ہی کسی عہدے کی پیشکش ہوئی ہے۔دوران گفتگو انہوں نے پی ٹی آئی حکومت میں واپسی کےلیے رابطے کی خبریں غلط قرار دیں۔پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے نے مزید کہا کہ کچھ دنوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے باپ دادا تک پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ یہ سکھاتی ہے؟ جو ہم آج کل اپنی اخلاقیات کا نمونہ پیش کررہے ہیں، ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے۔وجیہہ قمر نے یہ بھی کہا کہ بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو ہم کئی سالوں سے سن رہے تھے، یہ سب عوام کو پاگل بنانے کے لیے ایک ڈھونگ تھا، صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔