ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

بورے والا(یواین پی) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارا فخر ہیں پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا کے نواحی گاوں 275/ ای بی میں صوبیدار میجر رانا محمد اسلم(شہید) کی قبر پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھا کر اسکے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا گریژن کمانڈر میلسی بریگیڈئر عطا سلطان اور ونگ کمانڈر ایف سی پشاور لیفٹیننٹ کرنل فرقان احمد بھی انکے ہمراہ تھے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے شہید کے بچونکو تحائف دیئے اور اسکے لئے اہل خانہ کے ہمراہ فاتحہ خوانی بھی کی کور کمانڈر کوئٹہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹھینگی ایئر بیس سے نواحی گاوں 275/ ای بی پہنچے تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog