لائلپور میوزیم علاقہ کی تہذیب و ثقافت اور تاریخی پس منظر کا آئینہ دار ہے؛ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ لائلپور میوزیم علاقہ کی تہذیب و ثقافت اور تاریخی پس منظر کا آئینہ دار ہے جس کو تزئین و ترتیب،نوادرات اور معلومات کے اعتبار سے جامع اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے۔انہوں نے یہ بات لائلپور میوزیم کے دورے کے دوران مختلف گیلریز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ساندل بار اور اردگرد کے علاقوں کی تاریخی و ثقافتی حیثیت،آثار قدیمہ،نامور شخصیات کی اپنے شعبوں میں خدمات،جغرافیائی صورتحال،علاقائی ترقی کے مراحل اور ماضی کے دیگر مختلف حوالوں سے آگاہی کیلئے لائلپور میوزیم بڑی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا یہاں موجود نادر و نایاب اشیاء کی ہر گیلری پر اس کی مختصر تفصیل درج ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میوزیم کے باہر نصب سائٹ میپ کو وزٹرز کیلئے مزید معلوماتی بنایا جائے جبکہ میوزیم میں داخل ہوتے ہوئے رہنمائی بورڈ بھی آویزاں ہونا چاہیئے۔ڈپٹی کمشنر نے عجائب گھر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ میوزیم کا رخ کرنے والوں کو خوشگوار ماحول میسر آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ لائلپور میوزیم کو معلوماتی و تاریخی اعتبار سے مزید جامع اور وسیع بنانے کیلئے تحقیق و دریافت کی کوششوں کو جاری رکھا جائے۔اس موقع پر شہناز محمود نے ڈپٹی کمشنر کو میوزیم میں رکھی گئی نوادرات اور ارتقائی پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题