لاہور(یواین پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3 ہزار جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ لاہور میں جاری ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں وائٹ بال کرکٹ میں مدِ مقابل آئیں گی، جن میں تین ایک روزہ میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے۔ پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا ایک روزہ میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی ہوگا جو 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔