مہنگائی مارچ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا باعث بنے گا،شہباز شریف

Published on March 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی،مارچ 24مارچ کے بجائے 26مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کی منظوری دی گئی،جس کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا 26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیاگیا، حمزہ شہبازشریف اور مریم نوازشریف لانگ مارچ کی قیادت کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy