دوکان سے سودا لینے جانیوالی 9سالہ بچی دوکاندارکی جنسی زیادتی کا نشانہ

Published on March 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)دوکان سے سودا لینے جانیوالی 9سالہ بچی کو دوکاندارنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر229رب مکوآنہ کے رہائشی محنت کش جہانگیر ولد زبیرنے تھانہ کھڑریانوالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی9سالہ تیسری کلاس کی طالبہ بیٹی مریم بی بی ٹیوشن پڑھنے ہمسائیوں کے گھر گئی تو ٹیچر نے بچی کو دوکان سے سودا لینے کیلئے بھیجا تو دکاندار محمد صدیق نے بچی کو ورغلا کر بیٹھک میں لے گیا اور بچی کی چیخ و پکار سن کر ہمسائیوں قدیر ‘محمد زبیر نے دروازہ کھٹکھٹایا توملزم دروازہ کھول کر گواہان کو دھکے دے کر فرار ہو گیا۔ بچی کو فوری طور پرحالت غیرمیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔درخواست گزار نے ارباب اختیار سے ملزم کیخلاف مقدمہ کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog