محراب پور(یو این پی)صدائے مغل فاؤنڈیشن کی جانب سے محراب پور کے مقامی ہال میں ایک روزہ فقید المثال،عظیم الشان،تاریخ ساز آل پاکستان مغل کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن میں صوبہ پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر سے بھی قافلوں نے بھرپور شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دیئےپروگرام کے روح رواں علم الدین علیم مغل ایڈووکیٹ نے سپاس نامہ پیش کیا انکا کہنا تھا کہ مغل برادری کیلئے سرگرداں تنظیموں کی آپسی ہم آہنگی اور مشترکہ پلیٹ فارم نہ ہونے کے باعث مغل برادری اپنی اصل حیثیت حاصل کرنے میں ناکام ہے اور کنونشن کا مقصد ہی یہی ہے کہ تمام تنظیمیں اپنی اپنی جگہ خدمت جاری رکھیں مگر مشترکہ طور پر ایک سپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں تمام تنظیموں کے مندوبین شامل ہوں تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوابشاہ طارق سولنگی سمیت مغل رہنماؤں بیگ راج،حاجی عظیم مغل،ڈاکٹر جمیل مغل، کامریڈ بشیر مغل، بشیر بیگ،شریف جالب مغل، علی محمد مغل،شہباز مغل،نمبردار محفوظ اللہ خان مغل، نواز مغل، جان محمد کوریان، سیٹھ یاسین، مغل،آصف مغل ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا اور مشترکہ جدوجہد پر زور دیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوابشاہ طارق سولنگی، سابق چیئرمین بلدیہ نوابشاہ حاجی عظیم مغل،مغل رہنما شیر محمد مغل خصوصی طور پر پروگرام میں شریک ہوئے جبکہ کنونشن میں ملک بھر سے مغل سوسائٹی پاکستان بیگ راج، زبیر بیگ(اسلام آباد،) آل ورلڈ مغل اتحاد پاکستان منظور حسین مغل ایڈووکیٹ(راولپنڈی)،چئیرمین مغل فاؤنڈیشن محمد سلیم مرزا(مرید کے)،خالد حسین(ننکانہ صاحب)، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ راشد ابراہیم مغل(لدھیوالہ وڑائچ)،صدر تنظیم مغلیہ محمد رفیق مغل(گھگھڑ منڈی)، صدر تنظیم مغلیہ کلاسکے آصف مغل ایڈووکیٹ،گلگت بلتستان کوہستان سے مغل فیڈریشن پاکستان نمبردار محفوظ اللہ صدر دیامیر استور ڈویژن مغل،شریف جالب صدر مغل فیڈریشن گلگت بلتستان کوہستان ،حق نواز مغل ، مغل ویلفیئر اتحاد پاکستان وائس چئیرمین ڈاکٹر جمیل مغل،مغل برادری فلاحی اتحاد پاکستان بانی و سربراہ ایم حسن مغل،جان محمد کوریان،ٹنڈوالہیار شول ورکر اتحاد عرفان مغل، نوابشاہ سلیم مغل،گلو گلشن،اشرف مغل، دوڑسٹی محمد علی مغل،اقبال مغل، کھڈرو سٹی چیئرمین مغل برادری فلاحی اتحاد چیئرمین علی محمد مغل، مغل برادری فلاحی اتحاد باندھی حاجی نیاز محمد مغل،مغل برادری فلاحی پڈعیدن حاجی محمد اشرف مغل، مغل برادری فلاحی اتحاد مورو عبدالخالق مغل، ٹنڈوآدم مرکزی چیئرمین مغل ویلفیئر اتحاد حاجی یامین مغل، مغل ویلفیئر اتحاد حیدرآباد محمد جمیل مغل،نوشہروفیروز سے محمد رمضان، محمد رفیق اور فیض محمد مغل کی قیادت، گھوٹکی سے رضامحمد مغل، پنوعاقل سے غلام رسول مغل، محمد یاسین مغل،سکھر سے محمد ثاقب مغل،محمداکرم مغل، خیرپور سے محمد اقبال،غلام حسین مغل، جیکب آباد سے استاد امداد مغل، مغل قومی اتحادکوئٹہ ڈاکٹر عبد الباقی مغل، سبی سے حیات اللہ مغل، غلام محمد مغل، رحیم یار خان سے ڈاکٹر عارف محمود چغتائی(نائب صدر بابری فورم), ،ممتازمرزا،میرپور ماتھیلو سے غلام حسین، عبدالجبار مغل، تنظیم مغلیہ خیبرپختون خواہ کامریڈ بشیر احمد مغل،تنظیم مغلیہ آل پاکستان سرپرست اعلیٰ فیاض مرزا، طالب حسین کراچی سے ، تنظیم مغلیہ آل پاکستان اسلام آباد سے محمد شفیق مغل، بشیر بیگ، تنظیم مغلیہ جہلم ندیم ساجد مغل، میرپور خاص سے حاجی محمد حنیف مغل، شفیق مغل، تنظیم مغلیہ نیلم ویلی آزاد کشمیر محمد نواز مغل،تنظیم مغلیہ میرپور آزاد کشمیر جان محمد بیگ، خانپور حاجی محمد اکرم، دریا خان بھکر سے مرزا عمران، مغل ویلفیئر سوسائٹی سیالکوٹ سے محمد شہبا زمغل، آل ورلڈ مغلز فیڈریشن حیدرآبادسے باباجی کے آدم مغل، مغل برادری فلاحی اتحاد مرکزی صدر دادو سے محمد علی مغل ودیگر درجنوں افراد کے افراد ہمراہ قافلوں کی صورت میں شریک ہوئے پروگرام کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کو اجرک، پین، کیلنڈرز،ٹی مگ، شیلڈز ودیگر تحائف دئیے گئے جبکہ کچھ مہمانوں کی بھی جانب سے شاندار پروگرام کے انعقاد پر چھ رکنی انتظامیہ علم الدین علیم، منو رحسین منور، شبیر شاکر، غلام نبی مغل، ندیم سرویا، سجاد سرویا یادگاری وثقافتی تحائف دیئے گئے بعدازاں منتظمین کی جانب سے تمام مہمانوں کو شاندارعشائیہ دیا گیا۔