کراچی(یواین پی) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف آئے گا تو وہ خود ہی آلو پیاز کی قیمتوں کو دیکھ لے گا،عمران خان ظلم کی داستان رقم کررہے ہیں،آلو پیاز کی قیمت ہم آکر کم کریں گے اور مہنگائی کو کم کریں گے، مسلم لیگ(ن) کے وزیر اعظم شہباز شریف سے آپ نہیں سنیں گے کہ مہنگائی کم کرنا ہماری ذمہ داری نہیں،عمران خان بہانہ کرتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، مہنگائی کی وجہ کورونا نہیں عمران خان کی نااہلی اور کرپشن ہے،عمران خان ایک اے ٹی ایم ناراض ہوجائے تو دوسری اے ٹیم تلاش کرلیتے ہیں،مافیا کی حکومت ختم ہوجائے گی،عمران خان کے جانے سے یہ مافیا بھی چلا جائے گا۔