پشاور(یواین پی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا، پنجاب سے قافلے بھی آج روانہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کوجی نائن سری نگر اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، بلوچستان سے قافلے 25 مارچ کوروانہ ہوں گے، 26 مارچ سے مہنگائی مارچ کے قافلے روانہ ہوں گے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے23مارچ کومہنگائی مارچ نہ ہوسکا، 4 ماہ پہلے 23مارچ کومہنگائی مارچ کا اعلان ہوچکا تھا، ہمارا مارچ مہنگائی اورغیرجمہوری حکومت کے خلاف ہے۔