آج پانچویں دن بھی اچھاکھیلیں گے اور جیتیں گے۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف

Published on March 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

لاہور (یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بلے بازوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اچھا کھیل کر آسٹریلیا کے خلاف لاہور ٹیسٹ جیتیں گے۔محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز اس وقت تک اچھا کھیلے ہیں امید ہے آج پانچویں دن بھی اچھاکھیلیں گے اور جیتیں گے۔محمدیوسف نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پانچویں روز جیتنے کیلئے میدان میں اتریں ،سیریز میں مجموعی طور پر بیٹرزنے اچھی بیٹنگ کی ،آخری روز دونوں ٹیمیں جیت کیلئے میدان میں اتریں گی اورمقابلہ دلچسپ ہو گا۔انہوںنے کہا کہ آسٹریلیا نے بولڈ فیصلہ کیا ،بہادری سے فیصلہ کر کے نتیجے کی طرف گئے ،خیال تھاکہ آسٹریلیا 5، 4اوور مزید کھیلے گا اور 380 رنز تک جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme