اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا ہے کہ جرائم کنٹرول رکھنے کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنا ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے جس سے ضلعی پولیس ہرگز غافل نہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں امن او امان کو یقینی بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے میٹنگ کے دوران پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں اے ایس پی دیپالپور اویس خان ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی فرد نہیں ہے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں امن او امان کے قیام کو یقینی بنانے کے ساتھ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ شہر کا امن خراب نہ ہو محکمہ پولیس میں جزا اور سزا کا قانون موجود ہے اچھی کارکردگی پر شاباش اور ناقص کارکردگی پر محکمانہ سزا دی جائے گی اس دوران ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ اوز سے ان کے علاقوں کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا اور مجموعی طورپر اطمینان کا اظہار کیا