لاہور(یواین پی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ترین گروپ کی مشاورتی بیٹھک ہوئی، صوبائی وزیر مراد راس سے ملاقاتوں اور حکومتی شخصیات کے رابطوں پر مشاورت کی گئی،اجلاس کے دوران ارکان نے جہانگیر ترین کو رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراء کے بس میں نہیں۔ ہمیں مذاکرات وفاقی ٹیم یا وزیر اعظم سے ہی کرنے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہیں کی جائے گی۔