زید علی اور شاہ ویر جعفری کی مولانا طارق جمیل کے ساتھ ویلاگ بنانے کی غرض سے ملاقات

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستانی بلاگرز کی دنیا کے دو بڑے نام زید علی اور شاہ ویر جعفری کی جانب سے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی گئی ہے۔زید علی اور شاہ ویر جعفری نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ ویلاگ بنانے کی غرض سے ملاقات کی، اس دوران یہ دونوں بلاگر مولانا طارق جمیل کی شخصیت کے سحر میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔شاہ ویر جعفری کی جانب سے اس دوران مولانا طارق جمیل کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ مذہب سے بڑھ کر پیار، محبت کی بات کرتے ہیں جن سے وہ بہت متاثر ہیں۔دوسری جانب زید علی اور شاہ ویر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر مولانا طارق جمیل کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی گئیں۔زید علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک لمحہ تھا، مولانا طارق جمیل سے ملنا شاہ ویر جعفری کا بھی خواب تھا جو کہ اب پورا ہو گیا ہے۔اس پر شاہ ویر نے زید علی کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت خوبصورت ملاقات تھی، جبکہ شاہ ویر جعفری کا اپنے اکاونٹ کی پوسٹ پر مولانا طارق جمیل کے لیے کیپشن میں لکھنا تھا کہ صرف خالص محبت۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy