سابق وفاقی وزیر سید شاہد مہدی نسیم کے صاحبزادے سید سلمان مہدی کی نواز شریف سے ملاقات

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

بورے والا(یواین پی)مسلم لیگ(ن) کے بزرگ راہنماء و سابق وفاقی وزیر سید شاہد مہدی نسیم کے صاحبزادے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید سلمان مہدی کی لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات،ملاقات میں میاں نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال اور ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور سید شاہد مہدی نسیم کی مسلم لیگ(ن) کیلئے خدمات کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیا سید سلمان مہدی نے آئندہ کیلئے ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال بارے میاں نواز شریف کو بریفنگ دی اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کی فتح کا سورج طلوع ہو رہا ہے پاکستانی قوم کو مہنگائی،بدامنی،لاقانونیت اور دیگر مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے آمریت زدہ سلیکٹڈ عمران نیازی کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا ہے عوام کے حقیقی نمائندے ہی اب قوم کو ان مشکلات سے نکالیں گے بہت جلد میں اپنی قوم کے درمیان ہونگا ساڑھے تین سال اپوزیشن کو دیوار سے لگانے والوں کا اب کڑا احتساب ہو کر رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes