ڈسڑکٹ اینڈ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام سائیکل ریلی

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد و ڈسڑکٹ اینڈ ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام بسلسلہ یوم پاکستان سائیکل ریلی ڈی ٹائپ پل براستہ گٹ والا سے ہوتی ہوئی نلیا نوالا سے واپس گٹ والا اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں پچاس کے قریب سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ریلی کا افتتاح تحصیل سپورٹس آفیسر شرجیل احمد،صدرحاجی محمد رفیع اور نائب صدرعمران شیخ نے جھنڈا لہراکرکیا۔ ریلی کے مہمان خصوصی صدر ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن حاجی جاوید ستاراورچیئرمین ڈاکٹر آصف،ڈسڑکٹ سیکرٹری جنرل سائیکلنگ ثنااللہ،حمزہ راجپوت، فنانس سیکرٹری سجاد علی بھی موجود تھے۔ سپورٹس پلئیر کیٹگری میں پہلی پوزیشن جمشید، دوسری پوزیشن صائم حیات، تیسری پوزیشن ظہور احمد، چوتھی پوزیشن ثاقب جاوید نے حاصل کی جبکہ عام پلئیر کیٹگری پہلی پوزیشن ابو حریرہ دوسری پوزیشن عبداللہ،تیسری اکمل بلوچ،چوتھی پوزیشن فیضان نے حاصل کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题