کوٹرادھاکشن پولیس کی غندہ گردی چرس کیوں نہیں بیچتے ،خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد

Published on May 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

pliuyt
کوٹرادھاکشن (مہر سلطان سے) تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کی پھرتیاں چائے فروش محنت کش ملک نواز کے گھر پر بدمعاشوں کی طرح ہلہ بول دیا ہمیں منتھلی دو اور چرس کیوں نہیں بیچتے محنت کش پر شدید تشدد گھر کی خواتین اور بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خواتین کو غلیظ گالیاں دینے کے ساتھ ان کے نازک اعضاء پر تشدد کرتے رہے اس کے ساتھ گھر اور دوکان کے سامان کو بھی بری طرح توڑ پھوڑ دیا اہل محلہ اور خواتین نے ایڈیٹر ڈیلی خبر نامہ کے سامنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز میرا تایا زاد بھائی ہے جس کے ساتھمیری بڑی بہن کی شادی ہوئی ہے میں اپنی بہن کے گھر موجود تھی کے اس دوران پولیس اہلکار جو کہ تعداد میں تقریبا آٹھ تھے نے دوکان پر حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ شروع کردی ساتھ میں میرے بوڑھے تایا پر بھی تشدد کرنا شروع کردیا اس کے بعد گھر میں داخل ہوئے اور پوچھنے پر ہم پر بھی تشد اور غلیظ گالیاں دینی شروع کردی خواتین میں مقصودہ بی بی زوجہ محمد نواز ، عابدہ بی بی زوجہ محمد اشرف جو کہ محکمہ ہیلتھ میں ملازم ہے محمد نواز جو کہ آج سے ایک سال قبل چرس بیچتا تھا مگر بعد میں اہل محلہ کے کہنے پر اس نے مسجد میں کھڑ ے ہو کر یہ حلف دیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا اور اس بات کی گواہی اہل محلہ نے بھی دی کہ ملک نواز نے پولیس کے ڈر سے اپنی دوکان بھی چھوڑ دی تھی جو کہ مین ہندال چو ک محلہ شریف پورہ کوٹرادھاکشن میں تھی اس کی دوکان اس کا والد محمد اقبال چلاتا تھا اہل محلہ اور خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او قصور سے انصاف دلانے اور ان ظالم اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes