اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے،ہمیں ثبوت مل گئے،حکومت کو لکھ کر دھمکی دی گئی ہے،میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں ہمیں آزاد خارجہ پالیسی کی سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہم کسی صورت نہیں جھکیں گے، حکومت جاتی ہے تو جائے، جان جاتی ہے تو جائے، میں ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا، ڈیزل کی قیمت 10 روپے کم کر دی،بڑے ڈاکو ملک تباہ کرتے ہیں، میں ٹیکس کا سارا پیسہ اپنی قوم پر خرچ کروں گا، نظریے پر کھڑے ہوں گے تو ایک قوم بنیں گے، دوسرے ممالک نے نبی اکرمؐ کے احکامات پر چل کر اپنی ریاستیں فلاحی بنائیں،میں گزشتہ 25سالوں سے اسی نظریے پر کھڑا ہوں، میرا عقیدہ ہے کہ ہمارا ملک اس وقت ترقی کرے گا جب وہ نبی اکرم ؐ کی سنت پر چلے گا، تین چوہے جو اکٹھے ہوئے ہیں وہ ملک کو 30سالوں سے چوس کر کھا رہے ہیں، ان کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے، سارا ڈرامہ اس لئے ہے کہ مشرف کی طرح عمران خان ان کو این آر او دے دے، میں ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا، حضور اکرمؐ نے فرمایا کہ میری بیٹی بھی جرم کرے گی تو اسے سزا ملے گی، اقلیتوں کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوتا تھا جو مسلمانوں کے ساتھ ہوتا تھا،ہم وہ خارجہ پالیسی لانا چاہتے ہیں جو جنگ میں کسی کے ساتھ شریک نہ ہو تاہم امن میں اکٹھے ہوں، اپوزیشن والے لوگوں کو خریدنے کیلئے پیسے لگا رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے ساڑھے تین سال میں اتنی کارکردگی نہیں دکھائی جو ہم نے دکھائی ہے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں سب کو انصاف ملے،ہماری حکومت گرانے کا سودا ہو رہا ہے، کوروناوبا کے دوران ہم نے ملک کو اس بحران سے بچایا،آج ملکی معیشت مضبوط ہے، تین چوہے جن میں سے ایک چیری بلاسم،دوسرا ڈیزل، تیسرا بیماری اور چوتھا بھگوڑا ہے، ان سب نے مجھ پر تنقید کی، میں نے اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں جب دنیا مشکل میں تھی، ہماری برآمدات اس وقت ریکارڈ ہوئیں، ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، بیرون ملک نے پاکستان کو مراعات دیں،سب سے زیادہ ڈالرز اور زر مبادلہ پاکستان آیا، سب یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے، ہم نے تعمیراتی صنعت کیلئے آسانیاں پیدا کیں، ہماری زراعت نے بہت ترقی کی، کسانوں سے پوچھیں کہ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پیسہ زراعت میں گیا، ریکارڈ پانچ فصلیں پیدا ہوئیں، گنا، چاول، گندم، مکئی اور آلو کی فصل نے ریکارڈ توڑے یہ سب کسانوں کی مدد کرنے کی وجہ سے ہوا۔