کابل، پارکوں میں خواتین کے داخلے کیلئے الگ دن مختص

Published on March 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

کابل(یواین پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پارکوں میں خواتین اور مردوں کے داخلیکے لیے الگ الگ دنوں کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نیکابل اور اس کے اطراف کے پارکوں میں خواتین اور مردوں کے الگ دنوں کا ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔نئی ہدایات کے مطابق کابل کے پارکوں میں اتوار، پیر اور منگل کے دن خواتین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں جب کہ مردوں کو بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتیکو پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes