ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، حارث رؤف

Published on March 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائے گی اور ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، سیریز کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔لاہور میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہیں لیکن انہیں ڈومیسٹک کا تجربہ ہے، آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں۔حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک بڑی ٹیم ہے ہم ہی نہیں آسٹریلیا بھی پرجوش ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog