فاروق آباد (یو این پی) ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکانداروں کو لوٹ لیا،15پر کال کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی،مقامی ٹریڈز یونین کا احتجاج ملزمان کو جلدگرفتار کرنے اور تاجروں کے تحفظ جو یقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چار کس دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سپر ہارڈ وئیر سٹور اور رانا ٹریڈرز (دکانوں) پر یک بعد دیگر ڈکیتی کی واردات کی سپرہارڈ وئیر سٹور میں موجود محمد بوٹا کی جیبوں کی تلاشی لی ضروری کاغذات،ڈرائیونگ لائسنس،اے ٹی ایم کارڈز وغیرہ چھین لئے اور دکان کے غلہ سے 40/45ہزار روپے نقدی، ساتھ والی دکان رانا ٹریڈرز سے علی اکبر دکاندار سے 250روپے اور اس کے دوست عدیل ہاشمی کی جیب سے 8000روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کو 15پر اطلاع دی گئی لیکن متعلقہ پولیس ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد تقریبا8:15پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابھی تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا،صدر انجمن تاجران احمدمقبول،جنرل سیکرٹری بابر علی بسراء،شیخ آفتاب،رانا قاسم،کرامت علی،رانا عمران غفار عامر صابر اور دیگر تاجربرادری نے ڈکیتی کی واردات پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے دادرسی کی جائے اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔