ہارون آباد(یو این پی)ہارون آباد سمیت ملک بھر میں یکم رمضان کو تمام سرکاری اور نجی بینکوں کے لاکھوں سیونگ کاؤنٹ ہولڈر سے مجوزہ شرح سے از خود زکوتہ کاٹ لی جائے گی،اس خوف سے کھاتہ داروں نے متبادل حکمت عملی واضح کر لی ہے، چونکہ نافذہ شرائط کی رو سے ماہ رجب کے اختتام سے قبل سپریم کورٹ کی طرف سے دیا گیا،ڈیکلریشن بارے ہر بنک کی برانچ میں جمع کرانا لازم ہوتا ہے لیکن عوام کی اکثریت غفلت کے سبب ایسا نہیں کرتی، اب ماہ رمضان قریب پہنچا تو بہت بڑی تعداد نے زکوتہ کی اپنے طور کٹوتی کی غرض سے اے ٹی ایم کارڈ اور کھاتہ جآت سے رقوم نکلوانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بنکوں کا عملہ نہایت پریشان ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈیکلریشن کٹوتی زکوتہ جمع کرانے کی مہلت 15/شعبان تک مہیا کی جائے۔