فقر و تصوف کی نایاب کتب شمس الفقرا اور مجتبیٰ آخر زمانی کے نئے ایڈیشن کی اشاعت

Published on March 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی)تحریک دعوتِ فقر کے شعبہ سلطان الفَقر پبلیکیشنز نے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی شہرہ آفاق تصانیف مجتبیٰ آخر زمانی کا دوسرا جبکہ شمس الفقرا کا تیسرا ایڈیشن شاٸع کر کے تاریخ رقم کی۔ مانگا منڈی کے نواحی علاقہ گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں واقع خانقاہ سلطان العاشقین میں منعقد ہونے والی تقریب رونمائی سے گفتگو کرتے ہوۓ شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے نگران جناب احسن علی سروری قادری نے بتایا کہ یہ دونوں کتب سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی سالہا سال کی تحقیق اور محنت کا نچوڑ ہیں۔۔۔۔ جناب احسن علی سروری قادری نے مزید کہا کہ شمس الفقرا فقر و تصوف کے ہر موضوع کے متعلق طالبانِ مولیٰ کی مکمل راہنماٸی کرتی ہے اسی طرح مجتبیٰ آخر زمانی بھی اپنے آپ میں ایک منفرد تصنیف مبارکہ ہے جس میں سلطان العاشقین مدظلہ الاقدس نے سلسلہ سروری قادری میں آنے والے تمام مشاٸخ سروری قادری کے بلند و بالا باطنی و روحانی درجات ، کمالات ، تصرفات اور فقر کے راز و نیاز سے بھرپور ان کے عارفانہ کلام کو پہلی مرتبہ کتابی شکل میں ایک جگہ مرتب فرمایا ملکی و غیر ملکی عقیدتمند اور مریدین نے ان کتب میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کثیر تعداد میں کتب خرید فرماٸیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes