عمران خان اور اسکے وفاداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔مولانا فضل الرحمٰن

Published on March 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے، ناجائز اور نااہل حکومت کا ایسا خاتمہ کیا جائے کہ دوبارہ ایسی حکمرانی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں اس نااہل کے خلاف باضابطہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، بڑا بے آبرو ہوکر اس کوچے سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمراں کہتا ہے میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے، تم اپنی نالائقی کی وجہ سے اپنے آقاؤں پر بھی بوجھ بن گئے ہو۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم برابری کی بنیاد پر آئین کی بات کریں گے، عمران خان بتائے کہ وہ باہر کا پیسہ کہاں سے لائے؟ عمران خان اور اسکے وفاداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں ہے، عمران خان کی حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے۔ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے کوئی دنیا میں ہمارا دوست نہیں رہا، وہ جب بھی بولتا ہے کوئی نہ کوئی بونگی مار دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme