سرگودھا(یواین پی)تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہورکالم نگار،شاعراورسماجی وسیاسی شخصیت ملک جمشیداعظم کے ناناحضورجناب برکت علی فورمین (مرحوم) کی یادمیں کرایاجانے والادوسرابیڈمنٹن ٹورنامنٹ ایگل بیڈمنٹن کلب نے جیت لیا۔جبکہ تارڑبیڈمنٹن کلب رنراپ رہا۔اوپن ٹورنامنٹ ہونے کی وجہ سے پورے پاکستان کے مایہ نازکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ایگل بیڈمنٹن کلب کے کھلاڑیوں ملک رمیض اقبال اورنبیل سندھومیں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے۔رنراپ ٹیم کا کھلاڑی ملک ہارون المعروف (چھوٹابٹ)ٹورنامنٹ کابہترین کھلاڑی قرارپایا۔