فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد روزانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کررہے ہیں۔انہوں نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سائلین کی بات خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے حل طلب امور کو فوری نمٹائیں۔انہوں نے بزرگوں،مردوخواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔