اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھا جائے گا۔ر ذرائع کے مطابق فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق منعقدہ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کے دن بھی جاری رکھا جائے گاواضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔