فائنل میچ پیراڈائز ہاکی کلب اور رفیق ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا،پیراڈائز کلب فاتح

Published on March 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی)پہلا رفیق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری روز فائنل میچ پیراڈائز ہاکی کلب کھڑینوالا اور رفیق ہاکی کلب فاروق آباد کے مابین کھیلا گیا۔ شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے آئی۔ فائنل میچ میں پرجوش اور خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا سکور 1۔1 برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی سٹوکس پر ہوا۔ پیراڈائز کلب نے سٹوکس میں 3۔4 سے میچ اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں رانا وحید احمد خان جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ساتھ 1978 ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے لیے فیصلہ کن گول کر کے پاکستان کو عالمی چیمپئن بنانے والے رانا احسان اللہ ، صدر رفیق ہاکی کلب اعجاز جاوید اور صدر پیراڈائز ہاکی کلب چوہدری شہزاد احمد ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل، ائیر کموڈور(ر) محمد عامر، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ میاں سہیل اشرف، رفیق ہاکی کلب کے سنیر ممبران سید اقبال حسین شاہ، یوسف ظفر، عظمت محمود باجوہ، ارشاد الباری، حافظ اسد عزیز موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعام دیا۔ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعزازی انعامات تقسیم کئے گئے۔ مین آف دی میچ
ٹائیگر اور مین آف دی ٹورنامنٹ سمیع اللہ قرار پائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes